
نگران حکومت اور عسکری قیادت کی کوششوں سے ملک معاشی ترقی کی راہ پرگامزن۔
یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات بھی سستی ہو چکی ہیں۔
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق 2023 میں نگران حکومت اورعسکری قیادت کی کوششوں سے ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات بھی سستی ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2023 کی پہلی ششماہی میں پاکستان اقتصادی ڈیفالٹ کی طرف بڑھتا دکھائی دے رہا تھا تاہم وفاقی حکومت اور عسکری قیادت کے مثبت اقدمات سے معیشت کے مثبت اشاریے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔آئی ایم ایف نے 7بلین ڈالر قرض کی منظوری کیساتھ خاطرخواہ مدد فراہم کی۔ سال کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری انڈیکس 62ہزار 512پوائنٹس کی سطح پر رہا۔ رواں سال 10دسمبرکوکے ایس ای ای ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 66ہزارکی نئی بلندترین سطح پرپہنچا تھا۔اس عرصے کے دوران ڈالر 307روپے 10پیسے سے کم ہوکر سال کے اختتام پرانٹربینک میں281اوراوپن مارکیٹ میں 283روپے پر آچکا۔ 3ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 64روپے فی لٹر تک کم ہوئیں۔



