انٹرنیشنلاہم خبریں

نیپال:مسافر طیارہ گرنے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی، پائلٹس ذمہ دار قرار

نیپال:مسافر طیارہ گرنے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی، پائلٹس ذمہ دار قرار۔

افسوسناک حادثے میں عملے اور غیر ملکیوں سمیت تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کھٹمنڈو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیپال میں رواں سال جنوری میں ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے کا ذمہ دار پائلٹوں کو قرار دے دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق نیپالی ائیر لائن کا مسافر طیارہ پائلٹوں کی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا۔تحقیقاتی پینل کی رپورٹ کے مطابق  پائلٹوں نے غلطی سے طیارے کی بجلی منقطع کرنے والا لیور دبا دیا تھا، معلومات نہ ہونا اور ایس او پیز پر عملدر آمد کی کمی حادثے کی وجہ بنی۔واضح رہے کہ نیپالی ائیر لائن کا اے ٹی آر مسافر طیار 15جنوری کو نیپال کے شہر پوکھرا میں ائیرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوا تھا، افسوسناک حادثے میں عملے اور غیر ملکیوں سمیت تمام 72افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You