انٹرنیشنلاہم خبریں

حماس کی ایک بار پھر اسرائیل کو یرغمالیوں کی رہائی کی مشروط پیشکش

حماس کی ایک بار پھر اسرائیل کو یرغمالیوں کی رہائی کی مشروط پیشکش۔

حماس ایک دہشتگرد جماعت ہے جس کے خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی۔اسرائیلی وزیراعظم

بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بار پھر اسرائیل کو یرغمالیوں کی رہائی کی مشروط پیشکش کر دی۔حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل اگر مزید یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے توغزہ پر حملے بند کرے، نئے معاہدے میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق حالات ساز گار ہونے چاہئیں، غزہ پر حملے بند نہ کیے گئے تو کوئی اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں ہو گا۔دوسری جانب حماس کی پیشکش کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس ایک دہشتگرد جماعت ہے جس کے خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، اسرائیل اپنے بنیادی اہداف حاصل کیے بغیر جنگ بند نہیں کرے گا، فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنا ہو گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You