اہم خبریںجہلم

شبیر اختر بٹ پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی ضلع جہلم کی ریٹائرمنٹ کی تقریب

شبیر اختر بٹ پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی ضلع جہلم کی ریٹائرمنٹ کی تقریب

اج مقامی ہوٹل میں شبیر اختر بٹ پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی ضلع جہلم اور ایجوکیشن افیسر ضلع جہلم قاضی فہیم اللہ کے اعزاز میں ضلع جہلم کی اساتذہ برادری نے دیوان سعید ہوٹل کے ھال میں ایک خوبصورت بزم کا
کا انعقاد کیا ۔

پروگرام کا اغاز تلاوت قران کریم سے ہوا تلاوت کرنے کی سعادت قاری سہیل ندیم کو نصیب ہوئی جب کہ محبتوں کا ترانہ بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم ملک نعمان امتیاز نے پیش کیا ،اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داریاں محمد حسیب اور چوہدری وحید حیدر نے مل کر سر انجام دیں۔

شبیر اختر بٹ اور قاضی فہیم جب مقامی ھال میں داخل ہوئے تو معزز مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ویلکم کیا گیا ،

ویلکم کرنے والوں میں اساتذہ کی کثیر تعداد شامل تھی جس میں راجہ محمد زبیر ،راجہ حامد خان ،چوہدری سعیدسینیئر سبجیکٹ سپیشلسٹ محمد حسیب ،چوہدری محمد حفیظ ،چوہدری محمد عرفان ،سعید اسلم ،فرخ محمود ،حسن شاہ ،نعمان امتیاز ،اکاش فاروق ،جاوید اقبال ،یاسر الیاس ،چوہدری محمد رشید ، نذ یر پنجابی،چوھدری وحید جاوید سینیئر ہیڈ ماسٹر ،سجیل خان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ٹالیانوالہ ،میاں شبیر اور چوہدری وحید حیدر شامل تھے ،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے شبیر اختر بٹ صاحب کی 34 سالہ تدریسی خدمات کو سراہا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا

چوھدری وحید حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شبیر اختر بٹ کی شخصیت خلوص اور وفا کا پیکر ہے انہوں نے دوستوں کے لیے ہمیشہ خلوص اور محبت ہی تقسیم کی اور میٹھی میٹھی باتیں کر کے اپنی سروس کے دوران ہمیشہ دوسروں کے دلوں پر حکمرانی اور راج کیا

قاضی فہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ شبیر اختر بٹ نے قائد اعظم اکیڈمی کو اسلام کے زر یں اصولوں کے مطابق چلایا اور جب کبھی بھی کوئی مشکل مرحلہ ایا تو انہوں نے ثابت قدمی سے حالات کا مقابلہ کیا اور اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ رکھا ،تقریب سے میاں محمد شبیر ،اکاش فاروق ،راجہ حامد ،چوہدری سعید سینیئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ،چوہدری محمد رشید اور راجہ محمد زبیر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ شبیر اختر بٹ کی شخصیت ہر لحاظ سے انسانیت سے محبت کرنے والی اور اپنے دوستوں کے ساتھ ادب و احترام اور خلوص کا رشتہ قائم رکھنے والی ہے انہوں نے ہمیشہ اپنی تدریس میں خلوص ،وفا ،ادب و احترام اور اخلاص کا درس دیا ،

تقریب کے اخر پر معزز مہمانوں نے پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی کو تحائف دیے اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You