ہماری بلوچ ماوں بہنوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔خلیفہ محمد تسلیم راجپوت

ہماری بلوچ ماوں بہنوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔خلیفہ محمد تسلیم راجپوت
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ واقعے کا نوٹس لیں اور ماوں بہنوں سے معافی مانگے۔ مرکزی چیئرمین
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بین المذاہب ہم اہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے مرکزی دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اسلام اباد میں پیش انے والا واقعہ نہتی پرا من احتجاج کرتی ہوئی بلوچ خواتین مائیں بہنوں پر لاٹھی چارج آسو گیس اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں مزید چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں بلوچستان تربت سے نکلنے والی پرامن احتجاجی ریلی پر تشدد کیوں کیا گیا اس سخت سردی میں اسلام اباد کی سڑکوں پر چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ نہتے لوگوں پر سخت سردی میں پانی اور دیگر طریقوں سے تشدد کیا گیااس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے اس کے نتائج کتنے سخت ہو سکتے ہیں کسی نے سوچا ہے غلطی ایک افیسر لیول کا شخص ایس پی اور ڈی ایس پی کرتا ہے بھگتنا پوری قوم کو پڑتا ہے تمام اداروں کو پڑھتا ہے اسی اسلام اباد میں جب سیاسی تنظیمیں بڑے بڑے دھرنے دے دیتی ہے جب انتظامیہ کہاں چلی جاتی ہے سالوں سال دھرنے لگتے ہوئے دنیا نے دیکھے ہیں چند خواتین پر اس طرح سے سلوک کیا گیایہ ایک شرمناک عمل ہے ہماری انتظامیہ کو چاہیے تھا ان ماؤں بہنوں کے سروں پر ہاتھ رکھتے اور محبت سے اخلاق سے پیش اتے اور مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے کہا نگران وزیر اعظم اس واقعے کا نوٹس لیں اور ان ماؤں بہنوں سے معافی مانگے اور انہوں نے کہا ہم پورے پاکستان میں امن چاہتے ہیں ہم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا اور دفاع پاکستان کے لیے کام کرتے ہیں
اس موقع پر صوبھ بلوچستان کے صدر سید عرفان شاہ
سینیئر نائب صدر امداد چانڈیو ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر سردار جمعہ گل صوبائی بلوچستان کی میڈیا کوارڈینیٹر سید عائشہ اکبر ،صوبائی جنرل سیکرٹری نثار خان اچکزئی جوائن سیکرٹری سمیع اللہ یوسف زئی سبی کے صدر لال محمد مری کوئٹہ کے کوارڈینیٹر سونیل مسیح سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔



