محمد سعد خٹک نے این اے 34 اور پی کے 89 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

محمد سعد خٹک نے این اے 34 اور پی کے 89 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
پاکستان عام آدمی مومنٹ نوشہرہ عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہیں۔سابق میجر جنرل
نوشہرہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عام انتخابات 2024 کیلئے این اے 34 اور پی کے 89 کیلئے محمد سعد خٹک نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عام انتخابات 2024 کیلئے عام آدمی مومنٹ کے سربراہ سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے انہوں نے کہا کہ پاکستان عام آدمی مومنٹ کا مشن و مقصد عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان عام آدمی مومنٹ کئی سالوں سے نوشہرہ عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کوشاں ہے تا کہ نوشہرہ عوام کو بنیادی سہولیات بروقت مل سکے۔ این اے 34 اور پی کے 89 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر عام آدمی مومنٹ کے سربراہ سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ عوام کو چاہیے کہ عام آدمی مومنٹ کو ووٹ دیکر کامیاب کریں۔پاکستان عام آدمی مومنٹ نوشہرہ اور خیبر پختون خواہ عوام کے ساتھ اور ناانصافی برداشت نہیں کرینگے۔پاکستان عام آدمی مومنٹ کی جدوجہد ہر پاکستانی کیلئے ہمیشہ جاری رہے گی.



