اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔مرتضیٰ وہاب

بلاول بھٹو کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔مرتضیٰ وہاب

شہباز شریف سابق وزیراعظم ہیں، ان کو حق ہے وہ کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتے ہیں۔میئر کراچی کی میڈیا سے گفتگو

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلاول بھٹو پورے پاکستان سے الیکشن لڑسکتے ہیں البتہ وہ کراچی کے کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔میئر کراچی نے کہا کہ شہباز شریف سابق وزیراعظم ہیں، ان کو حق ہے وہ کہیں سے بھی الیکشن لڑسکتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ جمع کرائی ہے،عدالت نے حکومت کو 15 دن کا وقت دیا ہے اور اب حکومت فیصلہ کرے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You