اہم خبریںپاکستان

ن) لیگ کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہوں گے۔احسن اقبال

ن) لیگ کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہوں گے۔احسن اقبال

پنجاب کا وزیراعلیٰ کون بنے گا اس حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔لیگی رہنما کی پروگرام میں گفتگو

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہےکہ پارٹی کی طرف سے نواز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نوازشریف ہوں گے تاہم پنجاب کا وزیراعلیٰ کون بنے گا اس حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہواؤں کا رخ (ن) لیگ کی طرف چل رہا ہے، بلوچستان سے کافی لوگ (ن) لیگ میں شامل ہو چکے ہیں، (ن) لیگ بلوچستان میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔احسن اقبال نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے کہا کہ بلاول بھٹو پر نگران حکومت کی عنایتیں ہیں انہیں اب شکوہ نہیں کرنا چاہیے، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں زیادہ تر پی ٹی آئی کے ایم این ایز اورایم پی ایز ہیں، آئی پی پی کے الیکشن لڑنے سے پنجاب میں (ن) لیگ پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ہر صورت میں مقابلہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے 2014 میں پارلیمنٹ پرحملہ کیا تھا اس وقت انہیں نااہل کردینا چاہیے تھا، ہر جماعت کو لیول پلینگ فیلڈ ملنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کا لاڈلا سیزن ختم ہوچکا ہے، جو لوگ 9 مئی کی سازش میں ملوث نہیں ان کو مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔ادھر پرو گرام کیپیٹل ٹاک میں خواجہ محمد آصف نے کہاکہ الیکشن لڑنے کے لیے نواز شریف کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں وہ لاہور سمیت مختلف حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You