اہم خبریںپاکستان

پاکستان نے بھارتی اور اسرائیلی گندم درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی

پاکستان نے بھارتی اور اسرائیلی گندم درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔

دستاویزات کے مطابق گندم میں مٹی سمیت دیگر اشیا کی موجودگی ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے بھارتی اور اسرائیلی گندم درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی جبکہ روس کے زیرکنٹرول یوکرینی علاقوں سمیت کیوبا، ایران، شام اور شمالی کوریا سے بھی گندم درآمد نہیں کی جائے گی.تفصیلات کے مطابق پاکستان نےعالمی تجارتی کمپنیوں پردونوں ممالک کی گندم سپلائی نہ کرنے کی شرط عائدکردی جبکہ بین الاقوامی پابندیوں کے شکار کیوبا، ایران، شمالی کوریا اور شام سے بھی گندم سپلائی پر پابندی لگائی گئی۔دستاویز کے مطابق روس کے زیرکنٹرول یوکرینی علاقوں اور کریمیا سے بھی گندم نہیں لی جائے گی جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار ٹن خریداری کے ٹینڈر میں گندم میں نمی کی حد ساڑھے 14 فیصد مقررکی گئی.دستاویزات کے مطابق گندم میں مٹی سمیت دیگر اشیا کی موجودگی ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی اورگندم 12 فروری تک دو جہازوں میں گوادر یا کراچی پورٹ پر پہنچانا شروع ہوگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You