چیف اکرام الدین کا وزیر اعلی اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس

چیف اکرام الدین کا وزیر اعلی اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس۔
چارسدہ کےعوام ایک نامور بیوروکریٹ اور سیاستدان سے محروم ہو گئے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اعظم خان خیبر پختون خواہ اور خاص کر ضلع چارسدہ کے نامور بیوروکریٹ تھے اعظم خان وزیر اعلی کے عہدے سے پہلئے وفاقی حکومت میں کئی اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنی خدمات بہتر طریقے سے انجام دی انکی بہترین خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی اعظم خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین



