اہم خبریںپنجاب

پنجاب کے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب کے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور لاہور میں 10 نومبر کو تعطیل ہوگی، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں بھی 10 نومبر کو چھٹی ہوگی، لاہور ڈویژن اور دیگر 4 اضلاع میں تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے، چیف سیکرٹری پنجاب کے آفس سے 10 نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You