اہم خبریںبزنس

عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، گیس کے بعد بجلی بھی مہنگی کر دی گئی

اسلام آباد: گیس کے بعد صارفین کو بجلی کے جھٹکے، فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ستمبر کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرط پوری: بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی

سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے سماعت کی تھی، نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نو ٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You