اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ملک کا نقصان ختم کرنے کیلئےگیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔نگران وزیر توانائی

ملک کا نقصان ختم کرنے کیلئےگیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔نگران وزیر توانائی

مقامی سطح پر ضرورت پوری کرنے کیلئے 210 ارب ادا کرنے پڑتے ہیں، رواں مالی سال بھی قیمتیں نہ بڑھاتے تو 400 ارب کا نقصان ہوتا۔محمد علی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگراں وفاقی وزیر محمد علی کا کہناہےکہ ملک کا نقصان ختم کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ضروری تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی قیمت حکومت دیتی ہے ،اوگرا کو اس سال 697 بلین روپے چاہیے تاکہ گیس خریدی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں گیس ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں،آج ہزار ارب روپے سے کم کی گیس اور آئل نکال رہے ہیں چونکہ گیس کی مقامی پیداوار کم ہے، آر ایل این جی کی درآمد کرنی پڑتی ہے، مقامی سطح پر ضرورت پوری کرنے کیلئے 210 ارب ادا کرنے پڑتے ہیں، رواں مالی سال بھی قیمتیں نہ بڑھاتے تو  400 ارب کا نقصان ہوتا۔نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں قیمتیں بڑھائی جاتیں تو آج اتنا اضافہ نہ ہوتا، 10برس میں گیس کمپنیوں کو 879 ارب روپے کا نقصان ہوا، پوری گیس چین کا نقصان 2100 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے تاہم گیس قیمتیں بڑھانے سے اب پیٹرولیم سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ نہیں بڑھے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آسان نہیں مشکل تھا، قیمتوں میں اضافہ بہت بڑا فیصلہ تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You