اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 2023ء میں ہونے والا دوسرا اور آخری چاند گرہن پاکستان میں دکھائی دے گا، ماہرین کے مطابق چاند گرہن 28 اکتوبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہوگا۔

29 اکتوبر کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن ہوگا اور رات ایک بج کر 14 منٹ پر یہ چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا۔

29 اکتوبر کو رات ایک بج کر 53 منٹ پر چاند گرہن جزوی طور پر ختم ہوگا، چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 29اکتوبر کو رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو جائے گا۔

چاندگرہن ایشیا، یورپ، امریکا اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You