انٹرنیشنلاہم خبریں

جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہوجائے معاہدہ کیسے ہوسکتا ہے۔ترجمان حماس

جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہوجائے معاہدہ کیسے ہوسکتا ہے۔ترجمان حماس

ہم اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ہم نے اسرائیل کے جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔خالد قدومی

فلسطین(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہےکہ جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہوجائے اور جب تک اسرائیل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتا کیسے معاہدہ ہوسکتا ہے۔حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا، دنیا اب ہوش میں آئی ہے جب اسرائیل کا نقصان ہوگیا۔ترجمان نے کہا کہ ہم اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور ہم نے اسرائیل کے جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، القسام بریگیڈ کے مطابق سیکڑوں اسرائیلی فوجی حراست میں ہیں۔ترجمان حماس خالد قدومی کا کہنا تھا کہ معاہدہ کرنا ہوتا تو ہم 70 سال میں پہلے ہی کرلیتے، جب تک مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ختم نہ ہوجائے اور جب تک اسرائیل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتا کیسے معاہدہ ہوسکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں 22 مقامات پر ہم جدوجہد کررہے ہیں اور ابھی اسرائیلی حراست کی تعداد نہیں بتا سکتے.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You