اہم خبریںخیبرپختون خواہ

کرپشن کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش کی ضمانتیں منظور

کرپشن کیس: تیمور جھگڑا، کامران بنگش کی ضمانتیں منظور۔

کامران بنگش اور تیمور جھگڑا پر غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا الزام ہے۔ ذرائع

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق صوبائی وزرا تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کی اینٹی کرپشن عدالت میں  درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کے کیس میں سابق صوبائی وزرا انسددا بدعنوانی کی عدالت میں پیش ہوئے ،جہاں جج کی رخصت کے باعث سیشن جج اشفاق تاج نے کیس کی سماعت کی ۔سیشن جج نے عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو 90، 90 ہزار روپے فی کس کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ذرائع کے مطابق کامران بنگش اور تیمورجھگڑا پرغیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا الزام ہے.عدالت عالیہ نے دونوں کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم دیا تھا ۔ دونوں صوبائی وزرا  9 مئی واقعات کے بعد روپوش تھے  اور  ہائی کورٹ کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کے حکم کے بعد دونوں سامنے آگئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You