اہم خبریںپاکستان

۔پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے، نگران وزیراعظم

نیویارک: نیویارک میں مباحثے سے خطاب میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے عالمی سطح پر معاشی مساوات قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ترقیاتی اہداف کیلئے وسائل اور سرمایہ کاری سے متعلق مباحثے سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کیلئے وسائل کی کمی ہے، قرض میں جکڑے ملکوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

نگران وزیراعظم گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو اجلاس میں بھی شریک ہوئے جہاں انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سی پیک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہمیت کے حامل ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے، ایرانی صدر کی ’’سب سے پہلے پڑوس‘‘ کی پالیسی پاکستان کی حکمت عملی سے مطابقت رکھتی ہے۔

نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکسانیت اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مضبوط تعاون شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You