اہم خبریںپاکستان

فل کورٹ اجلاس کا پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت براہ راست دکھانے پر اتفاق

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت براہ راست دکھانے پر اتفاق ہو گیا۔

سپریم کورٹ روم نمبر ون میں 5 کیمرے لگا دئیے گئے، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت سرکاری ٹی وی پر براہ راست دکھائی جائے گی۔

فل کورٹ میٹنگ کا 4 نکاتی ایجنڈا

اجلاس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پہلے دن فل کورٹ میٹنگ کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا تھا۔

زیرِ التواء مقدمات اور ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقدمات کا انتخاب ایجنڈے میں شامل ہے۔

عوامی مفاد کے مقدمات کی کارروائی ٹیلی کاسٹ کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، مقدمات کی مؤثر سماعت کے لیے رہنما اصول مرتب کرنے پر مشاورت اس ایجنڈے کا حصہ ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You