اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے ڈکیتی اور قتل

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ فیصل رشید نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو الزامات ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی ہے عدالت نے دیگر مختلف دفعات کے تحت ملزم کو مجموعی طور پر 18سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مجموعی طور پرمزید1سال قید بھگتنا ہو گی عدالت نے مقتول کے ورثا کو5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کے ساتھ مزید6ماہ قید بھی بھگتنا ہو گی تھانہ گنجمنڈی پولیس نے 27اکتوبر 2019کو سلیم شاہ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ397کے تحت مقدمہ نمبر درج کیا تھا مقدمہ کے متن کے مطابق پمپروں کا کاروبار کرنے والادرخواست کا چچا زادبھائی حمزہ شاہ اپنے منشی یحییٰ الرحمان کے ساتھ ننکاری بازار میں مختلف دکانداروں سے اپنے مال کی وصولیاں کر رہے تھے کہ گنجمنڈی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان سے رقم چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے اس کا چچا زاد بھائی او اس کا منشی دونوں زخمی ہو گئے اس دوران موٹر سائیکل سوار ان سے وصول شدہ 90لاکھ روپے نقد اور32لاکھ روپے مالیت کے چیک چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ہسپتال منتقلی کے دوران زخمی حمزہ شاہ جاں بحق ہو گیابعد ازاں پولیس نے مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،324،412اور34کا اضافہ کر کے فوجی کالونی پیرودھائی کے 27عبدالباقی نامی ملزم کوگرفتار کیا تھاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو حمزہ شاہ کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی جبکہ عدالت نے مقتول کے ورثا کو 5لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے حکم دیا کہ ہرجانہ کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم وصول کی جائے جبکہ عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید6ماہ قید بھی بھگتنا ہو گی عدالت نے ڈکیتی (دفعہ397)، یحییٰ خان کو زخمی کرنے پراقدام قتل (دفعہ 324)اور دفعہ394کے الزامات ثابت ہونے پر 5،5سال قید اور50،50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی تینوں دفعات میں عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید3،3ماہ قید بھگتنا ہو گی اسی طرح دفعہ411کے تحت 3سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدالت نے اپنے فیصلے قرار دیا کہ قتل کے علاوہ دیگر تمام دفعات کے تحت دی گئی سزاؤں پر بیک وقت عملدرآمد ہو گا جبکہ ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ382-Bکا فائدہ بھی دیا گیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا تصور ہو گا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You