اہم خبریںپنجاب

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کیخلاف جعلی عدالتی دستاویزات تیار کرنے پر مقدمہ درج

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کیخلاف جعلی عدالتی دستاویزات تیار کرنے پر مقدمہ درج۔

نوسرباز سب انسپکٹر ادریس کو موقع پر ھی گرفتار کر لیا گیا۔۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن سیالکوٹ کے علاقہ ضلع کچہری میں سول جج عامر رضا بٹو کی عدالت میں تھانہ صدر سیالکوٹ کے سب انسپکٹر محمد ادریس نے مقدمہ نمبر 2193/22 کے جعلی ارڈر تیار کر کے سول جج عمر رضا بٹو کے جعلی دستخط کر کے جعلی آرڈر بذریعہ پراسیکیوشن عدالت میں پیش کیے ۔عدالت نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی تو دستخط اور آرڈر جعلی پائے گئے ۔سول جج عامر رضا بٹو کے اہلمد مدثر اسلم کی درخواست پر سب انسپکٹر محمد ادریس کے خلاف دھوکا دہی،جعلی اسناد تیار کرنے،ان اسناد کو استعمال کرنے،اور پولیس آرڈر 2002کی شق 155C کے تحت مقدمہ درج کر کے نوسرباز سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You