اہم خبریںپنجاب

وزیراعظم کی ایڈوائس پر فواد حسن فواد نگران وفاقی وزیر مقرر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی نگران وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نگران کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کیا گیا ہے، صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر فواد حسن فواد کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا، میں کل وزیرِ اعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے جو بھی ذمے داری ملے گی، ایمانداری اور محنت سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ماضی گواہ ہے ہمیشہ ایمانداری اور محنت سے قومی مفاد میں کام کیا ہے، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا، اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کروں گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You