اہم خبریںکرائمز

عمران کو جیل میں دیسی چکن کیلئے اکاؤنٹ میں 79 ہزار روپے جمع

لاہور : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو اٹک جیل میں کھانے کے لئے دیسی چکن دینے کے لئے ان کے اکائونٹ میں 79ہزار روپے جمع کروائے گئے ہیں ۔

معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا جیل میں بطور قیدی عمران خان کے اکائونٹ میں پہلے 50ہزار اور دوسری مرتبہ 29ہزار روپے جمع کروائے گئے ۔ یہ رقم چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جیل حکام نے کچھ روز قبل عمران خان کے ساتھ کھانے کا مینو طے کیا تھا۔

چئیرمین پی ٹی آئی سے کہا کہ انہیں صبح ناشتے میں دو انڈے ،روٹی اور ان کے ساتھ دہی لازمی دیا جائے۔ دوپہر اور رات کے وقت روٹی کے ساتھ مختلف دالیں اور سبزیاں ہیں۔

ذرائع نے بتایا عمران خان نے کہہ رکھا ہے کہ کھانے میں دیسی چکن انہیں اس دن دیا جائے جس دن وہ اسکا کہیں

ذرائع نے بتایا عمران خان نے کہہ رکھا ہے کہ کھانے میں دیسی چکن انہیں اس دن دیا جائے جس دن وہ اسکا کہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کے لئے جیل مینو میں ہفتے میں 4دن چکن ہوتا ہےلیکن پی ٹی آئی چئیرمین نے برائلر چکن دینے سے منع کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو پچھلے 15روز میں کھانے میں دو مرتبہ دیسی چکن دیا گیا ہے جس پر 8 ہزار سے زائد خرچ ہوئے جو ان کے اکائونٹ سے کاٹے گئے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You