
آج صبح سوشل میڈیا پر خبر وائر ل ہوئی کہ یونین کونسل سینادامن کے گاوں سر بگلہ کے مدرسہ میں زیر تعلیم ایک بچہ کو نامعلوم افراد اغواہ کر لے لے گئے ہیں-
ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر کے داخلی ،خارجی راستہ جات پر ناکہ بندی کروائی اور نوید الحسن SHOتھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالامعہ نفری کو فوری موقعہ پر روانہ کیا۔
نوید الحسن SHOتھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا نے فوری موقعہ پر پہنچ کر چھان بین ،تحقیق کی ۔پایا گیا کہ مسمیان عاصم ولد صغیر اور جواد نسیم ولد نسیم ساکنان سربگلہ جو کہ مدرسہ تعلیم القرآن سر بگلہ میں زیر تعلیم ہیں کو قاری محمد جمیل نے مدرسہ کا پانی لگانے بھیجا۔مسمی عاصم ولد صغیر کو سبق یاد نہ تھا جس نے جواد ولد نسیم سے مشورہ کرتے ہوئے ہر دو طالبعلموں نے منصوبہ بنایا کہ عاصم جنگل میں جا کر لیٹ جائے اور جواد جا کر مدرسہ میں بیان جاری کرے کہ اس کو کچھ نامعلوم افراد اغواہ کرکے لے گئے ہیں ۔
طے شدہ منصوبہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے مسمی عاصم ولد صغیر قریب ہی ویران جگہ پر جا کر لیٹ گیا اور جواد نے مدرسہ میں جا کر کہا کہ عاصم کو نامعلوم افراد اغواہ کر کے لے گئے ہیں ۔
مسمی عاصم کو کسی نے اغواہ نہ کیابلکہ دونوں بچوں نے سبق نہ یاد ہونے کی وجہ سے منصوبہ بناتے ہوئے اغواہ کا ڈرامہ کیا ہے۔ضلع جہلم ویلی میں اس قسم کا کوئی بھی واقعہ رونما نہ ہو ہے۔جہلم ویلی پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی شروع کر دی۔ہر دو بچوں کا نوید الحسن SHOتھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا نے میڈیکل بھی کروالیا ہے۔



