اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

روس کے چاند مشن لونا-25 کی تباہی!!

روس کے چاند مشن لونا-25 کی تباہی!!

11 اگست 2023 کو 1976 کے بعد پہلی مرتبہ روس کا چاند کی طرف مشن گیا جسے چاند جے جنوبی قطب پر ایک لینڈر کو اُتارنا تھا۔ چاند کا جنوبی قطب اس حوالے سے اہم ہے کہ یہاں پانی موجود ہے جو مستقبل میں چاند پر انسانی آبادکاریوں کے لیے نہایت قیمتی ہے۔ اسکے علاوہ چونکہ پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن سے مل کر بنتا ہے لہذا اسے راکٹ کے ایندھن کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

روس کے اس مشن کا نام لونا-25 تھا۔ اس مشن کے تحت 11 اگست کو زمین سے بھیجا جانے والا راکٹ، لونا سپیس کرافٹ کو زمین کے مدار میں لے گیا جہاں سے اسے چاند کی طرف بھیجا گیا۔ اس سپیس کرافٹ نے کل یعنی پیر کے روز چاند کے جنوبی قطب کے ایک علاقے میں اُترنا تھا۔ اس حوالے سے روسی سپیس ایجنسی روسموس نے ہفتے کے روز ماسکو کے مقامی وقت رات 2:10 منٹ پر لونا-25 سے رابطہ کیا کہ وہ اب چاند کے گرد ایک خاص مدار میں آئے جہاں سے وہ پروگرام کے مطابق چاند کی سطح پر پیر کے روز اُتر سکے۔ تاہم زمین سے کمانڈ بھیجنے کے باوجود سپیس کرافٹ صحیح مدار میں داخل نہ ہو سکا جسکی وجہ سپیسکرافٹ میں فنی خرابی بتائی جا رہی ہے جسکی مکمل تحقیقات ابھی کی جارہی ہیں۔
یوں لونا-25 کا رابطہ چاند کے گرد غلط مدار میں جانے سے (جو پروگرام کے تحت نہیں تھا) ٹوٹ گیا۔ روسموس نے لونا-25 سے رابطے کی کوشش کی تاہم اس حوالے سے کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی جسکی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ لونا-25 شاید چاند کی سطح پر گر کر تباہ ہو چکا ہے۔ روسموس نے بھی اس خدشے کی تصدیق کی ہے۔ یوں کئی دہائیوں بعد روس کا چاند پر جانے والا مشن ناکام ہو گیا ہے۔ اس مشن کی ناکامی کی اصل وجوہات جاننے کی تحقیقات جاری ہیں۔ لونا-25 گو کہ تباہ ہو چکا تاہم جب تک یہ فعال تھا اس نے چاند کے گرد مدار سے چاند کی می کئی اہم تصاویر بھی لیں۔ گو اس مشن کی ناکامی کی اصل وجوہات تو مکمل تحقیقات سے معلوم ہونگی تاہم گزشتہ برس سے جاری روس اور یوکرین کی جنگ کے سبب مغربی ممالک کی پابندیوں کے باعث روس کا خلائی اور ائیر سپیس کا شعبہ جدید ٹیکنالوجی کی ترسیل کے حوالے سے متاثر ہوا ہے۔ اس وجہ سے روس کا لونا-25 بھی ممکنہ طور پر متاثر ہوا ہو گا۔ مگر فی الوقت کوئی نتیجہ نکالانا قبل از وقت ہو گا۔

#ڈاکٹر_حفیظ_الحسن

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You