انٹرنیشنلاہم خبریں

سعودی عرب آج یوکرین بحران پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا

ریاض : ( ویب ڈیسک ) سعودی عرب آج یوکرینی بحران پر قومی سلامتی کے مشیروں اور متعدد ممالک کے نمائندوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس کی میزبانی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے انسانی اقدامات اور کوششوں کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے اور بحران کے ابتدائی دنوں سے ہی ولی عہد، روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان رابطے ہیں۔

سعودی حکومت کو امید ہے کہ یہ اجلاس سیاسی اور سفارتی ذرائع سے بحران کے حل کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے گا، اور اس طرح سے بین الاقوامی امن کو تقویت ملے گی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ روسی جارحیت کا منصفانہ اور ایماندارانہ خاتمہ دنیا کے ہر فرد کو فائدہ دے گا، روس کی طرف سے یوکرین اور عالمی سلامتی کے لیے پیدا ہونے والے تمام خطرات کو ختم کرنے کا مطلب بین الاقوامی تعلقات میں امن اور عالمی زندگی میں استحکام کی واپسی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You