اہم خبریںپاکستان

عثمان بزدار، خسرو بختیار اور محمد خان لغاری سمیت 22 ارکان کو پی ٹی آئی سے نکال دیا

لاہور: تحریک انصاف نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے جنوبی پنجاب کے 22 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جن افراد کو پارٹی سے نکالا گیا ہے کہ ان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری، سابق وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار، جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، محمد اختر ملک، سید محمد ندیم شاہ، اہتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی مزید دو وکٹیں گر گئیں

میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، محمد افضل، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان علیزائی، سلمان خان گدوکا، اکرم کانو، محی الدین سولنگی، مخدوم افکار الحسن اور راجا محمد سلیم کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، تمام ارکان کی تحریک انصاف سے رکنیت فوری طور پر ختم کر دی، انہیں پارٹی کا نام، عہدہ اور رکنیت استعمال کرنے سے روک دیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You