انٹرنیشنلاہم خبریں

پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں: ڈائریکٹر آئی ایم ایف

اسلام آباد: ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ 12 جولائی کو ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 بلین ڈالر کی منظوری دی، پاکستان کو فوری ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز جاری کر دیئے گئے۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے کہا کہ نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کیلئے اہم ہو گا۔

جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے، سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You