اہم خبریںجہلم

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اسوسی ایشن کے عہدیداران نے سی ای او ایجوکیشن سے خصوصی

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اسوسی ایشن کے عہدیداران نے سی ای او ایجوکیشن سے خصوصی ملاقات کی

ہم انھیں جہلم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو کی ذمہ داریاں سنمبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ پروفیسر شریف ساجد

جہلم (محمد زاہد خورشید) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اسوسی ایشن کے عہدیداران نے صدر اسوسی ایشن پروفیسر شریف ساجد کی سربراہی میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اٹھارٹی جہلم میڈم کوثر سلیم کے دفتر ملاقات کی۔ انھیں جہلم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو اتھارٹی کی ذمہ داریاں سنمبھالنے پر مبارک باد دی۔ عہدیداران میں ۔میڈم سمیرا فضل اسلام آباد گرائمر سکول سول لائنز جہلم۔ میڈم نازیہ الائیڈ سکول رھتاس روڈ جہلم۔ پروفیسر شریف ساجد ڈیزی ھوم سکول جہلم کینٹ۔راجہ رضوان اسد رضوان شائننگ سٹار سکول جہلم۔ رمیز اظہر ۔ نالج سکول محمدی چوک جہلم ۔ مظہر حسین نالج سکول بلال ٹاؤن جہلم۔ محمد ریاض ریفارمر سکول دینہ۔ فیاض احمد دی ایجوکیٹرز سکول منگلا روڈ دینہ ڈاکٹر محمد اشرف رھتاس فورٹ دینہ اور ریاض چوھدری کڈز گارڈن سکول جہلم کینٹ شامل تھے.۔ ملاقات کے بعد پروفیسر شریف ساجد کا کہنا تھا کہ سی ای او ایجوکیشن سے جہلم میں تعلیمی مسائل پر سیر حاصل گفتگو ھوئی۔ اور انھیں گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر کے سکولوں کے بچوں کی تعلیم کے لیئے بہت مخلص اور مددگار پایا۔ وہ کچھ ایسے انقلابی اقدامات کرنا چاھتی ھیں کہ بچوں کی تعلیم میں پیش آنے والی غیر ضروری رکاوٹوں کو ختم کیا جا سکے تا کہ سب ادارے یک سوئی سے بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ دے سکیں
سب عہدیدران نے میڈم کی اچھی اور مثبت سوچ پر اپنی نیک خواھشات کا اظہار کیا اور میں نے سب پرائیویٹ سکولز کی طرف سے بھرپور تعاون کا عندیہ دیا۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میڈم کوثر سلیم نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اسوسی ایشن کے تمام عیدیداران کا شکریہ ادا کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You