اہم خبریںجہلم

جہلم: پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے زیر اہتمام دوسری فلڈ موک ایکسر سائز کا انعقاد

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 پیشہ وارانہ انداز اور خدمت خلق کے جذبے کے تحت عوام الناس کی خدمت کر رہی ہے. اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان

سیلاب جیسی آفات سے نبرد آزما ہونے کے لئے تحصیل انتظامیہ کے تمام انتظامات مکمل ہیں. اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان

جہلم: پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے زیر اہتمام دوسری فلڈ موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا.

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اقدامات کا جائزہ لیا. اس موقع پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ریسکیو 1122 نے پنڈ دادنخان میں فلڈ موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا. جس میں محکمہ ہیلتھ، محکمہ لائف سٹاک، محکمہ پبلک ہیلتھ نے شرکت کی.
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے سیلابی صورت حال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی. جس میں سیلابی صورت حال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے، فلڈ سیکٹر کی تشکیل، ہنگامی حالات میں لوگوں کا انخلا اور ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے اور فرسٹ ایڈ دینے کا بتایا گیا.
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجونے ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی کارکردگی اور مہارت کو جانچنے کے لئے خود دریا جہلم میں چھلانگ لگا دی. ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ریسکیو کر لیا.
اسسٹنٹ کمشنر جناب انور علی کانجو نے ریسکیو سٹاف کے بروقت ریسپانس اور عملی مہارت پہ اطمینان کا اظہار کیا. انہوں نے مزید کہا کہ اس فرضی مشق کا مقصد کسی بھی سیلابی صورتحال سے پہلے ریسکیو اور ریلیف آلات کی مکمل چیکنگ اور عملے کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے اس موقعہ پر لوگوں کو پیغام دیاکہ دریا میں نہانے سے اجتناب کریں. ڈپٹی کمشنر جہلم نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔تاکہ کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہو. خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو کال کریں تاکہ بروقت امداد کاروائی کی جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You