
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا پولیس لائنز جہلم میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس افسران کے ساتھ پولیس اجلاس کا انعقاد،
ڈی پی او جہلم نے پولیس افسران کے ساتھ خطاب کیا اور محکمے میں میرٹ پر بھرتی ہونے پر مبارکباد دی،
بھرتی ہونے والے پولیس افسران میں ضلع پولیس کے100افسران اور ٹریفک پولیس کے 62 افسران شامل ہیں،







بھرتی ہونے والے افسران میں 51 لیڈی پولیس افسران بھی شامل ہیں،
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس کی زیر نگرانی نئے بھرتی ہونے والے پولیس افسران کی بنیادی ٹریننگ شروع کر دی گئی ہے،
اجلاس کے اختتام پر شرکاء کو ہائ ٹی پیش کی گئی،
آپ سب کو آور آپکے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں آپ سب خوش اسلوبی کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
نظم و ضبط قائم رکھتے ہوئے اپنے اچھے اخلاق اور رویے سے لوگوں کو متاثر کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ




