
ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

(مہر سجاد حسین)
میٹنگ میں تمام ڈی ایس پی صاحبان، ایس ایچ او صاحبان اور انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے شرکت کی،
انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،
عید کے ایام میں ہلڑ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور چوری کے ممکنہ واقعات کی روک تھام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،
فرائض منصبی کے دوران بزرگ شہریوں، معزور افراد، خواتین اور بچوں ک خصوصی طور پر خیال رکھا جائے،
آمدہ چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور بازار کے اندر گاڑیوں کو جانے سے روکنے کے لیے سختی سے ہدایات دیں
گشت کو موثر بناتے ہوئے جرائم کی شرح میں کمی لائی جائے،
عید جیسے خوشی کے موقع پر قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے, ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ



