
صدر آپسما جہلم نے ایجوکیشن آفس میں ذاتی دلچسپی لئے کر پرائیویٹ سکولز کی ای لائسنس کے مسائل حل کروائے
پرائیویٹ سکولز کے مسائل کا جلد از جلد حل میری اولین ترجیح ہے۔ پروفیسر شریف ساجد
جہلم (محمد زاہد خورشید) صدر آل پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم پروفیسر شریف ساجد نے ایجوکیشن آفس میں ذاتی دلچسپی لئے کر دوردراز کے پرائیویٹ سکولز کی ای لائسنس کے مسائل حل کروائے۔ پروفیسر شریف ساجد کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز سیکٹر تعلیم کی روشنی جگہ جگہ پہنچانے کی ذمہ داری ادا کررہا ہے لہذا بحیثیت صدر میری ذمہ داری ہے کہ دور دراز کے سکولز جو اپنے مسائل کے حل کے لیئے کئی دن ضائع کرتے ہیں ان کا وقت و پیسہ ضائع کروائے بغیر اگر میری موجودگی ان کے لیئے آسانیاں پیداکرسکتی ہے تو اسے میں عبادت سمجھتا ہوں۔ آپسما ضلع جہلم کے صدر پروفیسر شریف ساجد نے سی او ایجوکیشن ضلع جہلم سیف اللہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جو پرائیویٹ سکولز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرتے ہیں۔



