جہلم : ایس ایچ او کالا گجراں کی دوران ناکہ بندی فوری کارروائی، ویگو ڈالا پر پولیس لائٹس استعمال کرنے، کلاشنکوف،ایمونیشن و میڑولا سیٹ پاس رکھ کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 02 ملزمان گرفتار،
ملزمان اسرار اور مراد ویگو ڈالا پر پولیس لائٹس لگا کر گھوم رہے تھے جنکو ناکہ بندی پر مشکوک جان کر کالا گجراں پولیس نے روکا،
پولیس کے روکنے پر ملزمان نے گاڑی بھگا دی جس پر کالا گجراں پولیس نےمناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے تعاقب کر کے ملزمان کو روک لیا،
دوران تلاشی ملزمان سے پولیس لائٹس، میڑولا سیٹ، کلاشنکوف و ایمونیشن برآمد ہوا،
ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،
خود کو سرکاری افسران ظاہر کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش




