اہم خبریںپنجاب

پاکستان عوامی لیگ امیدواروں کا مردم شماری مکمل ہونے تک انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

پاکستان عوامی لیگ امیدواروں کا مردم شماری مکمل ہونے تک انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ .

راولپنڈی : پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدواران برائے ضمنی انتخابات قومی اسمبلی حلقہ این اے 62 عظمت علی مبارک ایڈوکیٹ۔امیدوار حلقہ این اے 60 مس طاہرہ بانومبارک ایڈووکیٹ اور حلقہ این اے61 مس عظمی مبارک ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن راولپنڈی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری مکمل ہونے تک عام انتخابات ملتوی کیےجائیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اب تک 1951، 1961، 1972، 1981، 1998 اور سنہ 2017 میں مردم شماری ہو چکی ہے۔ سنہ 2017 میں کی جانے والی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی تقریباً پونے 21 کروڑ ہے۔ یاد رہے تین سگے بہن بھائی راولپنڈی کے تین مختف حلقوں سے امیدوار قومی اسمبلی ہیں پاکستان عوامی لیگ نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں راولپنڈی کے حلقہ NA-61, سے مس عظمیٰ مبارک ایڈوکیٹ ،NA-60 سے مس طاہرہ بانو مبارک ایڈوکیٹ اورNA-62 سے عظمت علی مبارک ایڈوکیٹ کوپاکستان عوامی لیگ ، انتخابی نشان ہاکی کا امیدوار براۓ قومی اسمبلی نامزد کیا ہوا ہے عوامی مفادات میں انکا کہنا ہے کہ پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری مکمل ہونے تک انتخابات ملتوی ہونے سے کئی مسائل حل ہو سکتے ہیں ، آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک پاکستان اپنی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے تیار ہے جہاں کاغذ اور قلم کے روایتی استعمال کو ترک کرتے ہوئے ٹیبلیٹس اور آن لائن ایپلیکشنز کو استعمال کیا جائے گا۔ملک بھر میں کی جانے والی اس مشق پر 34 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ باضابطہ طور پر یکم مارچ سے شروع ہو کر یکم اپریل تک مکمل ہو جائے گی۔ اس کے بعد ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) جسے قومی مردم شماری کرانے کا کام سونپا گیا ہے، کی جانب سے حتمی نتائج جاری کرنے میں مزید 30 دن لگیں گےانہوں نے کہا موجودہ حالات میں الیکشن ملتوی ہونے بےشمار عوامی مسائل حل ہوجائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You