راولپنڈی : متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچ گئے۔
ایف آئی اے کی نفری بھی لال حویلی پہنچ گئی۔
لال حویلی سیل آپریشن میں وقف املاک کو ایف آئی اے کی مدد بھی حاصل ہے۔
وقف املاک نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او اور ڈائریکٹر ایف آئی کو معاونت کیلئے پہلے ہی خطوط ارسال کئے تھے۔
تیس جنوری کو لال حویلی آپریشن کیلئے ضلعی انتظامیہ پولیس اور ایف آئی اے سے مدد طلب کی گئی تھی۔
شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت وقف املاک کی سات اراضی یونِٹس پر غیر قانونی قابض ہیں، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان
شیخ رشید اور انکے بھائی شیخ صدیق کو متعدد نوٹسز بھیجے گئے ہیں، آصف خان
شیخ رشید اور انکا بھائی شیخ صدیق کوئی ریکارڑ یا مستند دستاویز پیش نہیں کرسکے،آصف خان
عدالت بھی شیخ رشید کی حکم امتناع کے درخواست خارج کرچکا ہے، آصف خان



