
راولپنڈی : اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں اڑھائی ماہ سے نئے جج کی تعیناتی نہ ہونے سے 300 کے قریب اہم نوعیت کے مقدمات التوا کا شکار ہوگئے اینٹی کرپشن کی عدالت کے سابق جج مسرور زمان کا گزشتہ سال اکتوبر میں تبادلہ کیا گیا تھاجنہوں نے 08 اکتوبر کو چارج چھوڑدیا تھا اس طرح اڑھائی ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد تاحال نئے جج کی تعیناتی نہیں ہو سکی جبکہ مذکورہ عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور سینیٹر چوہدری تنویر سمیت اہم شخصیات کے علاوہ متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیوں سمیت مجموعی طور پر 290 سے زائد مقدمات زیر سماعت تھے جو مسلسل التوا کا شکار ہیں۔
رپورٹ : افتخار خٹک سے



