
راولپنڈی : انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خان کی ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی آمد، جوائنٹ چیک پوسٹس، جوائنٹ آپریشنز، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز وکرائم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں آر پی او راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی، سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری اور ریجنل آفیسر سی ٹی ڈی راولپنڈی کی شرکت، شرکاء میٹنگ کا دہشتگردی اور کرائم کے حوالے سے جڑواں شہروں کی پولیس فورسز کے مشترکہ لائحہ عمل و باہمی تعاون پر اتفاق۔دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ملک پاکستان کی تمام فورسز یکجا ہیں، ڈاکٹر اکبر ناصر خان۔عوا م کی جان ومال کی حفاظت کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے سماج دشمن عناصر کیخلا ف ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ آر پی او راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبا د ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی آمد پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی اور سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے استقبال کیا۔ ریجنل دفتر میں جڑواں شہروں کی پولیس فورسز کے جوائنٹ آپریشنز، جوائنٹ چیک پوسٹس، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزاور کرائم کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں آر پی او راولپنڈی ریجن، سی پی او راولپنڈی سمیت آر ا و سی ٹی ڈی راولپنڈی عطاالرحمان نے شرکت کی۔ شرکاء میٹنگ نے دہشتگردی کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دیتے ہوئے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ملک پاکستان کی تمام فورسز یکجا ہیں،اس حوالے سے جڑواں شہروں کی پولیس فورسز کے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ماہانہ بنیادوں پر باقاعدہ جاری رہے گا، جڑواں شہروں کی پولیس فورسزدہشتگردی و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف متحدہوکر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے گی۔ آر پی او راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے باہمی تعاون ومعلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب پولیس امن و امان کے قیام کے لیے سماج دشمن عناصر کیخلا ف دیگر فورسز کے ساتھ باہمی تعاون کو یقینی بناتے ہوئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ جڑواں شہروں کی پولیس فورسز کا مشترکہ لائحہ عمل اور حکمت عملی سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔



