اہم خبریںگجرات

گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری 2ملزمان کو گرفتارکر لیا،2کلو

گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری 2ملزمان کو گرفتارکر لیا،2کلو گرام سے زائد چرس برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIمہدی خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ محمد احتشام ولد لیاقت علی 2۔احسان اللہ ولدعنائیت اللہ ساکنائے دھیرکے کلاں شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

رپورٹ : پرویز عادل کرائم رپورٹر پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You