سندھ

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) ڈاکٹر راشد حمید ڈائریکٹر جنرل نے ادارہ ٔ "فروغِ قومی زبان”

کراچی (بیوروچیف: جاوید صدیقی) ڈاکٹر راشد حمید ڈائریکٹر جنرل نے ادارہ ٔ "فروغِ قومی زبان” فیلڈ دفتر اُردو لغت بورڈ ، کراچی کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف محقق اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر راشد حمید نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ٔ فروغِ قومی زبان کی حیثیت سے اپنی ذمہداریاں سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز فیلڈ دفتر اُردو لغت بورڈ، کراچی کا دورہ  کیا، اُنکے ساتھ دیگرافسران بھی موجود تھے۔ اُردو لغت بورڈ، کراچی کی دفتری عمارت ابتدائی طور پر 1985ء میں قائم ہوئی تھی جس کے بعد پہلی دفعہ حال ہی میں عمارت کا تزئین و آرائش اور مرمت کا کام مکمل ہوا جسکے افتتاح کیلئے مشیر وزیر اعظم برائے قومی ورثہ وثقافت ڈویژن انجینئر امیر مقام کا دورۂ کراچی جلد متوقع ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے اس کے پیش نظر پی ڈبلیو ڈی کے توسط سے مکمل ہونے والے عمارت کے کام کا جائزہ لیا اور مشیرِ وزیر اعظم کی آمد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی۔ ڈائریکٹر جنرل کو فیلڈ دفتر اُردو لغت بورڈ میں جاری دفتری اُمور پر بریفنگ دی گئی اور ملازمینِ ادارے سے پیشہ ورانہ مسائل اور معاملات پر گفتگو بھی ہوئی۔ ڈاکٹر راشد حمید نے ماضی میں اُردو لغت بورڈ سے وابستہ سربراہان کی علمی وفنی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ادارے میں افرادی قوت کی کمی کے باوجود نئے منصوبے شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اِن منصوبوں میں فیلڈ دفتر کے کتب خانے کو ڈیجٹائز کرنا، نادر و نایاب کتابوں کو محفوظ بنانا سر فہرست ہے۔ اُردو لغت کی تیاری میں استعمال شدہ کارڈز کو بھی کمپیوٹر پر محفوظ بنایا جائے گا مزید یہ کہ اُردو لغت کی تیاری میں حوالے کے طور پر استعمال ہونے والی کتابوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور محفوظ بنانے کیلئے ڈیجٹائزیشن بھی شامل ہے۔ مستقبل میں نئی فرہنگوں کی اشاعت، لغات کے نظر ثانی شدہ ایڈیشنوں سمیت اُردو اور دیگر بین الاقوامی زبانوں کی لغات سازی کو بھی ترجیح دی جائے گی۔ دورے کے اختتام پر اُردو لغت بورڈ کے افسران و عملہ کیجانب سے ڈائریکٹر جنرل کو ادارے کی چند مطبوعات کے نسخے بھی پیش کیئے گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You