عنوان : 2023 کا پاکستان

ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان : 2023 کا پاکستان
کالمکار : جاوید صدیقی
سنہ دو ہزار تیئس بھی آیا یوں تو ھر ایک نے سنہ دو ہزار بائیس کو بہتر سال قرار نہیں دیا کہنے والے کہتے ھیں کہ سنہ دو ہزار بائیس نے پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار کیا، سیاسی و اقتصادی اور مالی بدتر صورتحال سے دوچار کیا اور کئی محرکات غیر مناسب اور مصائب سے دوچار کئے عوام کا جینا ایک جانب محال رھا مہنگائی لوٹ مار چوری ڈکیتی اور قتل و غارت کی بڑھتی لہر قائم رہی گو کہ الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا نے بہت کچھ حقائق کو عیاں کرنے کی مکمل صحافتی ذمہداری نبھائی لیکن حکمرانوں عدالتوں اور مقتدر قوتوں کے کانوں کو جو تک نہیں رینگی گویا بہرے اندھے اور گونگے ساکت بت بنے رھے۔ اب نیا سال سنہ 2023 آگیا مگر حالات کے تناظر میں کہہ سکتا ھوں کہ یہ سال بھی گزشتہ سال سے زائد مایوس کن اور تکلیف دہ رھے گا۔ اس سال کے آخری تیری حصے میں انتخابات تو ھوجائیں گے مگر جیتنے والا کوئی بھی ھو وہ حسب روایت جھوٹ منافقت سے باز نہیں آئے گا۔ اشرفیہ اور ایلیٹ جماعت عیش و تعائیش سے شاہانہ زندگی بسر کررھے ھونگے مگر سرکاری ملازم خاص طور پر پینشنرز شدید اذیت و تکالیف سے دوچار ھونگے کیونکہ موجودہ اور آنے والی حکومت ایسے ایسے احکامات جس میں عام آدمی پر بھاری مالی بوجھ ٹیکسوں کی صورت میں جاری کرتی رہیں گی جس سے رہی سہی کسر بھی پوری ھوجائیگی اور مڈل کلاس گنے کی مشین میں پسنے والے گنے کی طرح زندگی بسر کریگا معاشرے کے حالات پر شدید منفی اثرات بڑھتے دکھائی دیں گے لیکن قوم اصل حقائق سے غافل رھے گی اس قوم کو مسلسل بیوقوف بنایا جاتا رہیگا اور قوم بیوقوف بنتی رھے گی۔ دوسری جانب یہ بات ذہن نشین کرلیں اقتدار پر برجمان رھنے والے، مقتدر قوتوں کے مالک اور مافیاؤں کے مافیائی سرغنہ کہ سب سے بڑی طاقت اللہ واحد لاشریک کی ھے وہ اپنے پسندیدہ بندوں کی دعائیں قبول کرتے ھوئے ظالمین کو سخت گرفت میں لائیگا درحقیقت پاکستان میں جہاں جہاں سیلاب آیا یہ اللہ کی گرفت تھی جہاں جہاں لینڈ سلائیڈنگ ھوئی وہ بھی اللہ کی گرفت تھی اور کے پی کے اور بلوچستان میں جرائم پیشہ عناصروں کو کتوں کی موت مارا گیا یہ بھی اللہ کی گرفت ھے یاد رکھئے کہ کسی کے ساتھ بھی حق تلفی ناانصافی ظلم و ستم ھوگا وہ اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکتا چاھے اس میں ایک فرد ھو یا شعبے یا ادارے کیونکہ بحیثیت مسلمان میرا ایمان ھے کہ ظالم کو اللہ خود مٹاتا ھے اور مظلوم کی مدد بھی اللہ ہی کرتا ھے۔ لاکھ راستے بند کردیں لیکن اللہ جب راستے ہموار کرتا ھے وہ حکمرانوں اختیارات کے مالکوں اور مقتدر قوتوں کی سوچ سے بھی بہت بلند ھوتا ھے اور جب اللہ عطا کرتا ھے تو بغض و حاسد اور جلن و کینہ رکھنے والے ہاتھ ملتے رہ جاتے ھیں۔ بس آخر میں یہ کہہ کر اپنی بات مکمل کرتا ھوں کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی اب تمام عوام پر ھے فرد کسی ایک قوم قبیلہ نسل و حسب اور زبان پر محیط نہیں کیونکہ پاکستان سب کا ھے سب کی ذمہداری ھے اور سب نے ہی متحد ھوکر اس ملک کو اس جنجال اس بھنور اس طوفان سے نکالنا ھے اور کامیاب و کامرانی شاد و آباد رھنے کیلئے اپنا قبلہ درست کرنا ھوگا دین اسلام پر مکمل چلتے ھوئے نظام مصطفیٰ ﷺ کیلئے اٹھ کھڑا ھونا ھوگا اور نعرہ تکبیر کیساتھ نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ کرانا ھوگا وگرنہ یونہی سال آتے رھیں گے ساتھ آفتیں سیلاب اور تباہ کاریاں لاتے رھیں گے۔



