
سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے فورس کی ویلفیئر کے اقدامات کا سلسلہ جاری،

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے MEDASK پرائیوٹ کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردیئے، مفاہمتی یاداشت کے تحت راولپنڈی پولیس کے افسران، اہلکار اورفیملیز رعایتی نرخوں پر میڈیکل ٹیسٹ اورادویات کی سہولت حاصل کرسکیں گے، مفاہمتی یاداشت کے تحت رعایتی نرخوں پر 633 اقسام کے میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،
میڈآسک پولیس افسران واہلکاروں اورفیملیز کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے 50 فیصد رعایت دے گا،
پولیس افسران واہلکاروں اورفیملیز کو ادویات بھی 07فیصد رعایتی نرخوں پر مل سکیں گی،
شہداء کی فیملیز کے لیے مزید رعایت کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری
پولیس افسران واہلکاروں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری
پولیس ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری
ہر افسر واہلکار مجھے اپنی فیملی کی طرح عزیز ہے، سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری



