راولپنڈی تھانہ سٹی کی ایس ڈی پی او ماہم کے ریڈر قیصر ASI کا حمیر سلیم چھیمہ ایڈووکیٹ

راولپنڈی تھانہ سٹی کی ایس ڈی پی او ماہم کے ریڈر قیصر ASI کا حمیر سلیم چھیمہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سے ناروا سلوک کا معاملہ
تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ حمیر سلیم چھیمہ ایک درخواست کے معاملے میں تھانہ سٹی میں حاضر ہوئے اور قیصر اے ایس آئی سے اپنے بہنوئی کی درخواست کی پیش رفت کا پوچھا جس پہ اے ایس آئی قیصر جسکی پہلے بھی کافی شکایات موصول ہو چکی ہیں نے اپنا روایتی انداز اختیار کرتے ہوئے نازیبا اور غلط الفاظ استعمال کیے جس پہ حمیر سلیم چھیمہ نے ایس پی راول اور سی پی او کو درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کی اگر ایک سرکاری بندے سے اے ایس آئی کا یہ رویہ ہے تو عام شہری کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہو گا۔جس پہ وکلاء برادری نے بھی مذمت کرتے ہوئے سی پی او آفس کے باہر احتجاج کی کال دی لیکن ایس پی راول نے فوراً محکمانہ کاروائ کرتے ہوئے اے ایس آئی قیصر کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہی دی جائے گی اور ساتھ ہدایات جاری کی کہ آئیندہ کسی بھی تھانے یا دفتر میں کوئی وکیل یا وکلاء صاحبان آئیں تو اپر سب اڈئنیٹ انہیں ڈیل کرے گا اس سے کم رینک کے افسر کو ڈیل کرنے کی اجازت نہی ہو گی۔جس پہ وکلاء برادری نے احتجاج کی کال مسترد کر دی اور ایڈوکیٹ حمیر سلیم چھیمہ نے بھی ایس پی راول دیگر افسران اپنی وکلاء برادری اور میڈیا پرسن دوست ساجد شیخ
92 نیوز افتخار خٹک اور عطاالرحمان کا شکریہ ادا کیا



