چیچہ وطنی : پاکستان واپڈا پیغام یونین ڈویژن چیچہ وطنی کی مزدور تحفظ سرگرمیوں نے میپکو
چیچہ وطنی : پاکستان واپڈا پیغام یونین ڈویژن چیچہ وطنی کی مزدور تحفظ سرگرمیوں نے میپکو سرکل ساہیوال میں اس وقت تہلکہ مچادیا
جب 16 دسمبر بروز جمعہ کے دن کو آرمی پبلک سکول شہداء کے حق میں یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔ اور شہداء کے لئےدعاؤں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں چیئرمین پاکستان واپڈا پیغام یونین ڈویژن چیچہ وطنی چوہدری طاہر محمود گجر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان واپڈا پیغام یونین کا ویژن پیش کیا گیا۔ شرکاء اجلاس نے واپڈا انتظامیہ کے مزدوروں کے ساتھ غیر مساویانہ رویےکو معنی خیز قرار دیا۔ ڈویژنل چیف کوآرڈینیٹر چوہدری شاہد محمود گجر کا کہنا تھا کہ ہائیڈرو یونین مزدور مسائل پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مگر پاکستان واپڈا پیغام یونین ان حالات میں اپنے مزدور بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل پاکستان واپڈا پیغام یونین ڈویژن چیچہ وطنی سجاد سعید بھٹی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے پاکستان واپڈا پیغام یونین کے موقف کی وضاحت کی اور پیغام یونین کے مشن کو مزدور حقوق کے تحفظ کی ضمانت قرار دیا۔



