اہم خبریںگجرات

ضلع جہلم کے معروف تاجر نوید علی اور برادر ندیم علی کی دعوت ولیمہ

ضلع جہلم کے معروف تاجر نوید علی اور برادر ندیم علی کی دعوت ولیمہ محمد زاہد خورشید صدر ہاوس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر کی خصوصی شرکت

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) ضلع جہلم کے سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیت نوید علی جنجوعہ اور ان کے بھائی ندیم علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، دعوت ولیمہ کی تقریب اپنا مارکی میں منعقد کی گئی،متذکرہ تقریب میں علاقہ بھر سے اورقرب وجوارسے آنے والے مہمانوں کی شرکت کے باعث غلام حسین مرحوم کے بیٹے کی دعوت ولیمہ تحصیل سرائے عالمگیر کے علاقوں میں منعقد ہونے والی تقریبات پرسبقت لے گئی۔ ،تقریب میں تحصیل سرائے عالمگیر کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ہاوس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر کے صدر و پرنسپل اثریہ سکولز اینڈ کالج جہلم محمد زاہد خورشید, شعبہ میڈیکل سے تعلق رکھنے والے رضوان یسین, محمد شعیب , شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والےخالد آشفتہ اور سرائے عالمگیر کی ممتاز شخصیت احسن اعجاز اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You