
راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے تھانہ چونترہ کے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد3ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو ہدائیت کی ہے کہ تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے5نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے تھانہ چونترہ پولیس نے رواں سال 13اپریل کو چوہدری محمد دانش کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،324، 148، 149اور109کے تحت مقدمہ نمبر200درج کیا تھا جس میں محمد رفیق، زاہد اسلام اور محمد عرفان پر الزام تھا کہ مذکورہ ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر زمین کے تنازعہ پرزمرد خان عرف مندری پر اس وقت فائرنگ کر دی تھی جب وہ اپنی ملکیتی اراضی پر اپنی ہمشیرہ خالدہ بی بی کے ہمراہ موجود تھا ملزمان کی فائرنگ سے زمرد خان جاں بحق اور اور اس کی ہمشیرہ زخمی ہو گئی تھی تاہم6ماہ میں ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور ایس ایچ او تھانہ چونترہ کو ہدائیت کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے5نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے
رپورٹ : افتخار خٹک سے



