کالم/مضامین

کراچی کے جنات کے بارے میں انکشافات۔۔۔۔

کراچی کے جنات کے بارے میں انکشافات۔۔۔۔

کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کراچی بھر میں بسنے والے جنات کے بارے میں چند انکشافات بیان کیئے ھیں۔ ان کے مطابق کسی بھی جگہ علاقے مقام پر ناحق خون بہنے کی وجہ سے جنات کے ایسے بھی گروہ ھوتے ھیں جو ظالموں کے متواتر ناحق خون بہانے کے خلاف لڑنے کیلئے باہر نکل پڑتے ھیں۔ ان کی اپنی پوشیدہ مقامات سے باھر آنے کا مقصد انسانوں کے درمیان سخت رویئے شامل ھوتے ہیں۔ وہ روڈ ایکسیڈینٹ سمیت آگ کو بڑھکانے کی کئی واردات کرتے ھیں جبکہ ڈرا دھمکانے کے عمل کو بھی بھرپور استعمال کرتے ھیں۔ جنات جب اپنے شر میں آگے بڑھ جاتے ھیں تو فساد جھگڑے مارپیٹ بڑھ جاتی ھے کیونکہ گندے ماحول کو مزید گندہ کرنے کیلئے ان گروہوں کا عمل تیز بڑھ جاتا ھے۔ جاوید صدیقی نے مزید بتایا کہ جب ملکی و شہری اور معاشرتی ماحول میں دینداری پاکیزگی ھوتی ھے تو وہاں امن و سکون کیساتھ ساتھ نیک مہذب جنات پرسکون ماحول بنانے میں اپنا بہترین کردار ادا کرتے ھیں ھم بدقسمت ہیں کہ مسلمان ھونے کے باوجود اپنے معاشرے اور ماحول کو پرگندہ کرتے ھوئے بھی شرم و حیا نہیں رکھتے۔ موجودہ بگڑتے حالات کے ھم سب سے زیادہ قصور وار ہیں کیونکہ ھم نے باجماعت نماز کی پابندی اور تلاوت کی عادی نہیں بنائی۔ ھم ہر شئے پر غالب اس وقت تک نہیں ھوسکتے جب تک کہ اللہ ﷻ کا قرب رسول خدا ﷺ کی محبت کے قابل نہ بن سکیں یاد رھے کہ قرب خدا اور عشق رسول کے بناء ھم مغلوب در مغلوب رہتے ہیں اور رہتے رہیں گے ظاہری و باطنی شیطانی وقتوں کے زیر اثر۔۔۔۔۔!!

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You