اہم خبریںپنجاب

چیچہ وطنی واپڈا میپکو ڈویژن چیچہ وطنی میں کھمبوں پر جھومتی لاشیں

چیچہ وطنی واپڈا میپکو ڈویژن چیچہ وطنی میں کھمبوں پر جھومتی لاشیں۔

شہبازاحمدسندھو
ذمہ دار کون؟ XEN چیچہ وطنی لاشوں کا سوداگر یا حادثات کا ذمہ دار چند روز قبل غازی آباد سب ڈویژن چیچہ وطنی کے گاؤں 164 ریتلی میں ظفر نامی ایک پرائیویٹ الیکٹریشن لائین پر کام کرتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو کر فوت ہو گیا۔جس کا ذمہ دار لائین مین مصطفیٰ ڈوگر کو ٹھہرا کر معاملہ گول کرنے کی کوشش کی گئی۔ حالانکہ اس کا اصل ذمہ دار XEN چیچہ وطنی راشد مقبول ہے۔ جس کی زیر نگرانی ہر فیڈر پر ان گنت الیکٹریشن مصروف عمل ہیں اور ان کو بطور کماؤ پوت رکھا ہوا ہے۔جس کا ثبوت حال ہی میں ہونے والا ڈویژنل سیفٹی سیمینار ہے جس میں موصوف نے پرائیویٹ الیکٹریشنوں کو مدعو کیا ہوا ہے مگر جب کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کا ملبہ ماتحتوں پر ڈال کر سرخرو ہو جاتا ھے۔ اس سارے معاملے پرCEO میپکو آور ڈائریکٹر سیفٹی کی خاموشی اور XEN راشد مقبول کے خلاف کاروائی نہ کرنا معنی خیز ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک مقامی XEN راشد مقبول کے زیر نگرانی یہ خونی کھیل آخر کب تک چلے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You