
راولپنڈی : پنجاب بار کونسل نے بعض وکلا کی جانب سے ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات و معلومات اپ لوڈ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وکلا کواپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ فوری بند کرنے کی ہدائیت کر دی ہے کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین محمد فاروق کھوکھر کی سربراہی میں پانچ دیگر اراکین کی جانب سے جاری سرکرکلر میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بعض وکلا سوشل میڈیا اور بالخصوص ٹک ٹاک پرغیر مصدقہ اور غیر متعلقہ معلومات پبلک کو شیئر کرتے ہیں جو کہ پاکستان لیگل پریکٹیشنرزاینڈ بار کونسل رولز 1976کی سیکشن 175-Aاور175-Bکے خلاف ہے لہٰذا ایسے تمام وکلا کو جو اس عمل کے مرتکب ہیں وہ فوری طور پر اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ فوری طور پر بند کر دیں یا آئندہ ناقص اور غیر متعلقہ یا بوگس چیزیں شیئر کرنے سے باز رہیں سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے فیصلے پر عمل نہ کرنے والے وکلا کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی کمیٹی نے کونسل آفس کو بھی ہدائیت کی ہے کہ یہ سرکلر پنجاب بار کونسل فیس بک، یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے تمام پیجز پر سرکولیٹ کرے۔
رپورٹ : افتخار خٹک سے



