کالم/مضامین

کے پی سی نام کے گروپ تحلیل کردیئے جائیں۔۔۔۔!!

کے پی سی نام کے گروپ تحلیل کردیئے جائیں۔۔۔۔!!

میرے معزز صحافی حضرات جنھوں نے کے پی سی نام کے واٹس اپ گروپ یا دیگر شوشل گروپ بنائے ھوئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ اب کے پی سی کے نام کو تحلیل کردیں اور اس نام کے علاوہ دوسرا نام رکھ لیں اخلاقی و قانونی تقاضہ یہی ھے کیونکہ کے پی سی نے اب تمام ممبران کیلئے آفیشل اپلیکیشن بنالی ھے جس میں تمام اہم نکات اہم امور شامل کرلیئے ہیں کیونکہ یہ کے پی سی کے وقار اور حیثیت پر برا اثر پڑسکتا ھے کے پی سی کراچی کے تمام صحافیوں کا مضبوط اور مستحکم معروف اور با عزت و با وقار طور پر ہمیشہ سے پہچانا جاتا ھے اور سالانہ انتخابات سے منتخب ھونے والے عہدیداران سب کیلئے محترم و معتبر ھوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ھم سب پر اخلاقی فرض ھے البتہ اپنی شکایات و مطالبات کو دائرہ اخلاق اور پریس کلب کے آئین میں رہتے ھوئے پیش کرنے کا ہر ایک ممبر کو حق حاصل ھے۔ عہدیداران کی کاوشوں اور مثبت امور کو بڑے دل اور بڑے ظرف کیساتھ سہرانا چاہئے کیونکہ پریس کلب صحافیوں کا گھر اور آشیانہ ھے انسانی فطرت ھے کہ وہ اپنے آشیانے کو خوبصورت حسین پرسکون پروقار اور پر امن رکھتا ھے اور یہی عمل ھمارے معزز ممبران بھی رکھتے ہیں اور ہمیشہ رکھنا چاہئے۔ مجھے کے پی سی پر ناز اور فخر ھے۔۔۔۔!!

جاوید صدیقی ممبر کراچی پریس کلب, سی ایم آر 1989

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You