کالم/مضامین

سندھ کے وڈیرے, جاگیردار اور سیاستدانوں سے درخواست

سندھ کے وڈیرے, جاگیردار اور سیاستدانوں سے درخواست ۔۔۔۔!!

میری درخواست ہے حالیہ بارشوں سے سندھ کے متاثرین کو کراچی لانے سے پہلے تمام سیاستدانوں اور بلخصوص بلخصوص اور بلخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کے نامور سیاستدان جنکا تعلق اندرون سندھ سے ھے ان تمام اربابِ اختیار کی بڑی بڑی حویلیاں ہیں جو کہ خالی پڑی رہتی ہیں عید بقرا عید یا کوئی اور ایونٹ پر سجائی جاتی ہیں اور کراچی میں بھی بڑے بڑے گھر بنگلے اور حویلیاں موجود ہیں اور تو اور گڈاپ اور میمن گوٹھ میں ایک ہزا، دو ہزار اور اس سے بھی بڑے ایکڑ کے فام ہاؤسز موجود ہیں جو صرف عیاشی کیلئے بنائے گئے ہیں۔ کراچی میں بڑے بڑے دو، دو ہزار گز کی کوٹھیاں اور فام ہاؤسز ہیں یہ تمام بڑے چھوٹے سیاست دانوں کے ھیں۔ ایم کیو ایم جماعت اسلامی۔ اے این پی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی بڑی اعلیٰ شخصیات شامل ہیں۔ خدارا کراچی میں نئی تعمیراتی ہاؤسنگ اسکیموں میں ھمارے خریدے گئے پلاٹس پر نہ بٹھائیں ان سے کون خالی کرائے گا اور یہاں کراچی کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے بجائے اپنے اپنے گھروں محلات اور فام ہاؤسز کھول دیں ہم کراچی والے ان کی خدمت کو تیار ہیں۔ کم از کم کراچی کے بچوں کا مستقبل خراب نہ کرو۔ کراچی والوں پہ رحم کرو- سندھ کے سیلاب متاثرین ہمارے بھائی ہیں ان کیلئے ہمارا تن، من، دھن سب قربان ھے۔صرف ان کا استعمال اور تماشا بنایا جارہا ھے۔ یہ حکمران طاقت کے نشے میں چور ان متاثرین کا سیاسی استعمال کررہے ھیں اللّٰہ ہمارے سندھی متاثرین بھائیوں کی مدد فرمائے اور ان کو اپنی پناہی میں رکھے آمین ثم آمین دعاگو!

جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You